اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان گجر نے نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد استعفیٰ دیدیا۔
سما ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے ملتان کی ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی چند روز قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رمضان گجر نے آج باضابطہ طور پر استعفیٰ دیدیا، انہوں نے بطور وائس چانسلر 3 سال 11 ماہ ایمرسن یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دیں۔