جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ترسیلات زر میں اضافہ ؛ جاری کھاتے کا خسارہ93فیصد کم ہو گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

 کراچی: پاکستان کے جاری کھاتے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کافی حد تک توازن رہا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 93فیصد تک کم رہا ہے۔

جولائی تاستمبر کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 10کروڑ 90لاکھ ڈالر تک محدود رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 63کروڑ ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں 24کروڑ ڈالر خسارے کے بعد ستمبر2015 میں کرنٹ اکاؤنٹ 30 کروڑ 60لاکھ ڈالر سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ بھی 6.054 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.522 ڈالر تھا جس کی اہم وجہ درآمد میں کمی ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدکی مالیت 5.959 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5.421 ارب جبکہ درآمدکی مالیت 12ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.943 ارب ڈالر رہی، خدمات کی تجارت کو درپیش خسارے میں بھی کمی ہوئی جو گزشتہ سال کے 65کروڑ 80لاکھ ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 15کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ اس طرح اشیا و خدمات کا مجموعی تجارتی خسارہ 6.712 ارب سے کم ہو کر 4.677 ارب ڈالر رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات میں اضافہ ہوا اور تارکین وطن نے گزشتہ سال 4.775 ارب ڈالر کے مقابل رواں سال جولائی تا ستمبر 4.967 ارب ڈالر کی رقوم ارسال کیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…