لاہور (این این آئی) وزارت تعلیم پنجاب نے جماعت نہم اور دہم میں خراب نتائج دینے والے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی ٹیم پہلی بار جماعت نہم و دہم میں خراب نتائج دینے والے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں تیار کررہی ہے، خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زیرو رزلٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے کروں گا، اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی بھی فہرست تیار کی جارہی ہے،اچھے نتائج پر اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔