جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گاڑی کس نے خریدی؟ 3 ہم شکل بھائیوں کو دیکھ کر شوروم مالک پریشان ہو گیا

datetime 21  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا میں اکثر لوگ ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں، لیکن اگر تین بالکل ایک جیسے افراد ایک ہی وقت اور جگہ پر موجود ہوں تو یہ واقعی حیران کن منظر ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ تین افراد اس قدر ایک دوسرے جیسے ہوں کہ دیکھنے والے پریشان ہو جائیں؟حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک انوکھے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تین ہمشکل افراد کے درمیان گاڑی کی خرید و فروخت کے معاملے پر الجھن پیدا ہو جاتی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص شو روم میں گاڑی خریدنے کی بات کر رہا ہوتا ہے، اسی دوران اس جیسا دوسرا شخص آ کر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ گاڑی اس نے خریدی ہے، جبکہ چابی پہلے فرد کو دی جا رہی ہے۔

معاملہ ابھی سلجھ بھی نہیں پاتا کہ تیسرا ہمشکل بھی وہاں پہنچ جاتا ہے، جو پہلے دونوں کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے۔ وہاں موجود لوگ حیران رہ جاتے ہیں اور شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہیں کہ کہیں یہ تینوں کسی منصوبہ بندی کے تحت تو نہیں آئے، کیونکہ ان کے حلیے اور لباس بھی یکساں ہیں۔شو روم کے مالک نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا کاروبار ہے اور ایسی پیچیدگیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ گاڑی کس کے حوالے کی جائے۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گئی ہے اور اس پر مختلف مزاحیہ اور حیرت انگیز تبصرے کیے جا رہے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…