پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایف بی آرکے ذیلی ادارے ٹیکس چوری پکڑنے میں ناکام ہوچکے،آڈیٹرجنرل

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے انکشاف کیاہے کہ ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس چوری پکڑنے کیلیے ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹرنل آڈٹ اورپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے نام سے قائم کردہ دونوں ادارے ٹیکس چوری میں ناکام ہوگئے ہیں،یہ انکشاف انھوں نے آڈٹ رپورٹ 2014-15 میں کیاہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ فیڈرل بورڈآف ریونیونے درآمدی سطح پرہونیوالی ٹیکس چوری پکڑنے کیلیے مذکورہ دونوں ادارے قائم کئے ہیں لیکن یہ ادارے ٹیکس چوری پکڑنے میں ناکام ہوچکے ہیں،ان کی کارکردگی غیرتسلی بخش وناقص ہے، رپورٹ میں فیڈرل بورڈآف ریونیوسے کہاگیاہے کہ ایف بی آرکواپنااندرونی کنٹرول بہتربنانا ہوگا کیونکہ ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس چوری پکڑنے اور خامیوںوبدعنوانیوں کاس±راغ لگانے کیلیے قائم کئے جانیوالے مذکورہ بالادونوں اداروں کی موجودگی میں بھی درآمدی اشیاکی غلط کلیئرنس ہوتی رہی ہے۔
جس کی وجہ سے ریونیوکی مدمیں خزانے کوبھاری نقصان ہواہے،رپورٹ میں ایف بی آرسے کہاگیاکہ درآمدی اشیاکی کلیئرنس کے بعد چیکنگ کیلیے قائم پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے نظام اورانٹرنل آڈٹ کے نظام کی ری ویمپنگ اوربڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…