جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

datetime 21  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی اور نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ تک توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کیلئے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی، جو 23 اپریل کو بند کردی گئی تھی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آگاہ کیاکہ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں سمیت بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ استعمال تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی اور سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار ہے۔اس حوالے سے بتایا گیاکہ پابندی 18 جولائی دوپہر 3:20 بجے سے پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بج کر 59 تک برقرار رہے گی۔بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز کے لیے بند کردی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تاہم فضائی حدود کی بندش تاحال برقرار ہے۔قبل ازیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ جاری نوٹم میں فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 جولائی تک بند رہے گی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…