بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار لیکچرار کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں گرفتار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کا اعترافی بیان منظر عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق اور دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بیان میڈیا کے ساتھ شیئر کیا۔ڈاکٹر عثمان قاضی نے اقرار کیا کہ انہیں بی ایل اے کی جانب سے اہداف دیے جاتے تھے اور دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے ٹیلی گرام ایپ استعمال کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست نے مجھے عزت اور وقار دیا، لیکن میں نے غداری کر کے غلطی کی جس پر شرمندہ ہوں۔‘‘اپنے پس منظر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ دونوں سرکاری ملازم ہیں۔

انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اور بیوٹم یونیورسٹی میں گریڈ 18 کے لیکچرار کے طور پر تدریس سے وابستہ رہے۔ڈاکٹر عثمان کے مطابق پشاور سے قائداعظم یونیورسٹی کے ایک دورے کے دوران ان کی ملاقات ایسے تین افراد سے ہوئی جو بی ایل اے سے تعلق رکھتے تھے، جن میں سے دو بعد میں مارے گئے۔ بعدازاں ڈاکٹر ہیبتان عرف کالک نے ان سے براہِ راست رابطہ کیا اور بی ایل اے میں شامل کرایا، اس کے بعد ان کی ملاقات بشیر زیب سے بھی کرائی گئی، جن سے رابطہ ٹیلی گرام کے ذریعے ہوتا رہا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ “عرف امیر” کے نام سے تنظیم کے لیے سرگرم رہے اور مختلف مواقع پر سہولت کاری فراہم کی۔

ان کا پہلا کام بی ایل اے کے ایک کمانڈر شیر دل کو علاج معالجہ فراہم کرنا تھا۔ دوسرا کام نومبر میں دو دہشت گردوں کو اپنے گھر میں پناہ دینا تھا، جن میں سے ایک نے بعد میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا کیا۔ تیسرا کام انہوں نے ایک پستول فراہم کر کے کیا جو ایک خاتون کو ٹارگٹ کلنگ کے لیے دی گئی۔مزید انکشاف کرتے ہوئے پروفیسر نے بتایا کہ ایک دہشت گرد نعمان عرف فیرک آٹھ دن تک ان کے پاس رہا، بعد ازاں اسے ایک اور کمانڈر کے حوالے کیا گیا۔ اس منصوبے کے مطابق نعمان نے 14 اگست کے کسی بھی پروگرام کو نشانہ بنانا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…