اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31 اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل

datetime 19  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کی واپسی کی حتمی تاریخ 31 اگست مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارت سیفران نے اس سلسلے میں تمام ریکارڈ صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بارڈر ٹرمینلز پر رجسٹریشن بند کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور واپسی کے خواہشمند افراد کے لیے بایو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندے 31 اگست تک وطن واپس جا سکیں گے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایک جامع ایکشن پلان صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ سرحدی ٹرمینلز پر افغان شہریوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور بایو میٹرک کے بغیر واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ضلعی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گی۔ حساس اداروں نے پی او آر کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کر لی ہے، جبکہ افغان باشندوں کے لیے ٹرانزٹ ایریاز اور ٹرانسپورٹیشن پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد نادرا واپس جانے والے افغان شہریوں کی رجسٹریشن ختم کر دے گا۔ ایف آئی اے کو نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر واپسی کے عمل کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے، جبکہ فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ اس پورے عمل کی نگرانی کرے گا۔۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…