پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز 19 سے 25 اگست تک بند رکھے جائیں۔ اقدام طلبائ، اساتذہ اور اسٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق جامعات و کالجز تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی مد میں ریلیف دینے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، سیلاب کی وجہ سیطلباء کو آسانی اور سہولیات کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے سرکاری ونجی اسکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔