جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

datetime 18  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقے دوالمیال میں پولیس نے ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ملوث شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم شوہر اپنی بیوی کو بار بار اپنے دوست کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شادی کے صرف دو ماہ کے دوران اسے کئی مرتبہ جبری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ شوہر اپنی بیوی کو دھمکاتا کہ اگر اس نے انکار کیا یا بات کسی کو بتائی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

متاثرہ خاتون نے بالآخر والدہ کو تمام حقیقت بتا دی جس پر والدہ نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ خاتون کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی جون میں محمد اسلام ولد ظفر اقبال سے ہوئی تھی، مگر شادی کے بعد سے وہ سخت اذیت میں تھی۔ متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر اپنے دوست اسماعیل شاہ ولد دامن خان کو گھر بلاتا اور اسے زبردستی کمرے میں بند کرکے زیادتی پر مجبور کرتا۔پولیس نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…