اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو والد اور بہن بھائیوں پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق ملزم نے اپنے والد مفتی کفایت اللّٰہ، بھائی عصمت اللّٰہ اور دو بہنوں کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ ان کی ایک بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعے کے دوران مفتی کفایت اللّٰہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے، جب کہ مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی اہلیہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔