اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلگلت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، دریائے ہنزہ کا رخ تبدیل ہوگیا، سرکاری و غیر سرکاری فش فارم تباہ ہوگئے، نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا، تین بجلی گھر بند کردیئے گئے۔
گلگت بلتستان میں بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، گواچی نالے اور نلتر میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریائے ہنزہ کا رخ تبدیل ہوگیا، جگلوٹ گورو میں زمینی کٹاؤ جاری ہے، سرکاری اور غیر سرکاری فش فارم تباہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے، رہائشی علاقے زد میں آگئے، لوگوں نے گھر خالی کردیے، وادی نلتر میں سیلاب نے تباہی مچادی، نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا، سیلاب کے نتیجے میں نلتر میں واقع 3 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا، شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔