جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر، وادی نیلم میں بادل پھٹنے سے سیلاب، گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد تباہی

datetime 16  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم (این این آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گلگت بلتستان میں بھی سیلاب سے تباہی کی اطلاعات ملی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید بارش سے نالہ جاگراں میں بادل پھٹنے سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ، جس کے نتیجے میں جاگراں میں 3 پل، 2 گیسٹ ہاؤس سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔

وادی نیلم کے علاقے جاگراں میں کئی کلومیٹر سڑک بھی تباہ ہوگئی ہے، رتی گلی نالے میں سیلاب سے ایک کلومیٹر کی سڑک تباہ ہوئی، 500 سے زائد سیاح رتی گلی بیس کیمپ میں پھنس گئے۔پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرکے سیاحوں کو نکالا اور پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرکے شاہراہ نیلم دواریاں بیس کیمپ پہنچادیا۔گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں سیلاب نے تباہی مچادی، نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح نلتر میں پھنس گئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں نلتر میں واقع 3 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا، بجلی گھر بند کرنے کے نتیجے میں شہر میں بجلی کی سپلائی پھر سے معطل ہوگئی۔ترجمان کے مطابق گووچ نالے میں بھی سیلابی ریلے کے باعث دریا ہنزہ نگر کا رخ گورو جگلوٹ کی طرف ہوگیا، جگلوٹ گورو میں دریا کا پانی نشیبی علاقوں کے متعدد گھروں اور ہوٹلوں میں داخل ہو گیا ۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ نلتر ایکپریس وے کی بحالی کے لیے حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہے، تباہ شدہ علاقوں میں امدادی کارر وائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…