کراچی (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے لڑکی سے زیادتی، اغوا اور دھمکیاں دینے کے جرم میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 50 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے فیصلے کے تحت ملزم پر تقریباً ساڑھے 16 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
استغاثہ کے مطابق جون 2021 میں دو افراد نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ بعد ازاں ملزمان نے متاثرہ کے والد کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی۔عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر جج نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، جس پر اسے طویل قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی۔