جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 56 افراد جاں بحق

datetime 15  اگست‬‮  2025 |

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اب تک 61 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے شدید سیلابی ریلے نے گھروں کو ملیا میٹ کر دیا، پل اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ اب تک 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مانسہرہ کے بٹگرام علاقے میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ شانگلہ میں ایک ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق کئی مکانات تباہ ہوئے اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے پانچ اضلاع میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے 43 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں باجوڑ کے 21، سوات کے 4، دیر لوئر کے 5، بٹگرام کے 7 اور شانگلہ کا ایک شخص شامل ہے۔ باجوڑ میں 8 اور دیر لوئر میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ گلگت بلتستان میں بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد نے دم توڑ دیا۔

شدید بارشوں کے پیشِ نظر آزاد کشمیر حکومت نے دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…