بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

datetime 14  اگست‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، ٹی20 بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما، ون ڈے میں بھارت کے شبمن گل اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر رکھی ہے۔ٹی20 بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں، ان کا نمبر 10واں ہے جبکہ کیمرون گرین 6 درجے ترقی کے بعد 17 نمبر پہنچے ہیں۔ٹی20 کی ٹاپ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، بابر اعظم بھی ایک درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ساؤتھ افریقا کے ڈیولڈ بریوس نے لمبی چھلانگ لگائی، وہ 80 درجے ترقی کے بعد 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی20 بولنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ حارث روف 2 درجے ترقی کے بعد 24 ویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا نے پہلا نمبر برقرار رکھا ہے۔آئی سی سی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بیٹر میں شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں جبکہ صائم ایوب 9 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے بولنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موتی 5 درجے بہتری کے بعد 12 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز 24 درجے ترقی کے بعد 33ویں اور ابرار احمد 2 درجے بہتری کے بعد 54ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ میں جو روٹ، بولنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اور آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ہیری بروک نے بیٹنگ میں دوسری اور کین ولیم سن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ساؤتھ افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 15 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اسی ٹیم کے ڈیون کانوے 7 درجے بہتری کے بعد 37ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ٹیسٹ کی بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے نعمان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 1 درجے بہتر کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…