اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کومستعفی ہونیکا نہیں کہا بلکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کااظہارکیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ صوبے میں آپریشن نہ ہو، صوبائی حکومت بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے خود کہا ہے کہ ان کے بیٹوں کو پاکستان آنے کی ضرورت نہیں، تحریک کیلئے وہ جیل میں ہونے کے باوجود خود ہی کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرینڈ الائنس میں مولانا فضل الرحمن اورجماعت اسلامی کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ الائنس میں شامل نہیں ہوئے۔