منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

دوران پرواز مسافر کو کاٹنے والا شخص اچانک انتقال کرگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آئر لینڈ کی پرواز میں سفر کرنے والا ایک مسافر اچانک مشتعل ہوگیا اور اپنے قریب بیٹھے شخص کو کاٹ کھایا لیکن اس کے چند لمحوں بعد ہی کاٹنے والا مسافر سیٹ پر بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گیا جس کے باعث پرواز کو ہنگامی طور پرایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔آئرلینڈ پولیس کے مطابق آئر لینڈ کا طیارہ لزبن سے ڈبلن کی جانب محو پرواز تھا کہ اچانک پرواز میں موجود ایک مسافر کسی بات پر مشتعل ہوگیا اور غصے میں آکر اس نے قریب بیٹھے مسافر کو کاٹ لیا لیکن اس کے چند لمحوں بعد ہی حیرت انگیز طور پر اچانک وہ اپنی سیٹ پرہی دم توڑ گیا اور کسی کو خبر ہی نہ ہوسکی کہ اس کی موت کی وجہ کیا بنی جب کہ اس واقعے پر پرواز کو ہنگامی طور پر موڑ کر کوک ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این گارڈا نامی اس شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔
پولیس کے مطابق اتفاقیہ طور پر اسی پرواز میں ایک پرتگالی خاتون سے 1.8 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی جب کہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مرنے والے شخص کا خاتون سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…