اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک امریکی انجینئر نے مارول فلموں کے ہیروتھور کے ہتھوڑے کی طرح کا ہتھوڑا بنایا ہے,جسے اس کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں اٹھاسکتا.
ریاست کیلفورنیا کے علاقے وینس بیچ کے رہائشی ایلن پان نے فنگر پرنٹ سنسر اورالیکٹرومیگنٹ کی مدد سے ایسا ہتھوڑا بنیاا ہے جسے نہ تو کوئی دوسرا شخص اور نہ ہی کوئی مشینری اٹھا سکتی ہے ایلین نے اپنے اس ہتھوڑے کی وڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی ہے ،وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایلن پان لوگوں کو زمین میں نصب ایک گٹرکے اوپر پڑے اس ہتھوڑے کو اٹھانے کا کہتا ہے لیکن کوئی بھی اسے اٹھا نہیں پاتا مگر ایلن آسانی کے ساتھ ہتھوڑے کو اس کے دستے سے پکڑ کر ایسے اٹھا لیتا ہے جیسے یہ بچوں کا کھلونا ہے۔ایلن پان نے بتایا کہ اس ہتھوڑے میں الیکٹرومیگنٹ استعمال کیا گیاہے اور وہ فنگر پرنٹ سنسر کے استعمال سے میگنٹ بندکرکے اس ہتھوڑے کو آسانی سے اٹھالیتاہے۔ ایلن پان کے مطابق ہتھوڑے کے دستے میں کئی لوگوں کے فنگر پرنٹ محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔
ہتھوڑا جسے بنانے والے کے علاوہ کوئی دوسرا اٹھا نہیں سکتا
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں