منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ٹینک کے خریدار کو اسے کھڑاکرنے کیلیے گھر بدلنا پڑگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ میں ا یک شخص کو اپنا گھرمحض اس وجہ سے تبدیل کرنا پڑگیا کہ اس نے 7 ٹن وزنی ٹینک خریدلیاتھا جو اس کے فلیٹ میں پارک نہیں ہوسکتا تھا۔
بتایاگیاہے کہ جیف وولمنر نے ایک ویب سائٹ پر ہونے والی خصوصی نیلامی میں 9 ہزار پاو¿نڈ میں ایک ٹینک خریدا اور بھول گیا کچھ عرصہ بعد اسے دفتر میں فون آیا کہ آپ نے ایک ٹینک خرید رکھا ہے مہربانی فرما کر اسے لے جائیں۔ٹینک خریدنے کا سن کر اس کے ساتھ دفتر میں کام کرنیوالے لوگوں نے اس کا مذاق اڑنا شروع کردیا۔
جیف نے بتایا کہ میں فلیٹ میں رہتا تھا جہاں پارکنگ کا مسئلہ تھا اس لیے میں نے ایک بڑے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے برسٹل کے علاقے میںا یک بڑا گھر حاصل کرلیا اور ٹینک کو اپنے گھر لے آیا۔وولمر کا ٹینک جب چلتا ہے تواس کی رفتار50 میل فی گھنٹہ ہے جب کہ اس میں 75 ایم ایم کی ایک توپ نصب تھی سے اب ختم کردیا گیاہے ، جیف وولمر نے ٹینک کو اپنے گھر کے سامنے پارکنگ میں کھڑا کررکھا ہے اور علاقے کے لوگ اسے مسٹر ٹینک کے نام سے جاننے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…