پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپیکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپیکی مالی بیقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ میں سامنے آیاکہ نجی ہسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی ہسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں،10اضلاع کے 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی ہسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں، 32 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانیکو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانیکو 82 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔یکم مارچ 2022 کو سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…