لاہور( این این آئی)پنجاب میں گدھوں کی تعداد تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 24 لاکھ 3 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار،خیبر پختونخوا ہ کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ ہے۔
گدھوں کی تعداد کے حوالے سے سندھ دوسرے اورخیبرپختونخوا تیسرے نمبرپر ہے، صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار، خیبرپختونخوا ہ میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔زراعت شماری کی رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہوچکی ہے۔