پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 11  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد شدید زخمی ہونے کے واقعے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر متاثرہ موٹر سائیکل سوار خاندان کے عقب میں آرہا تھا۔ ڈمپر کی پہلی ٹکر سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ماہ نور سڑک پر گری، جسے ڈمپر نے کچل ڈالا اور پھر موٹر سائیکل میں جا گھسا۔

ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے ڈمپر کو آگے بڑھا دیا، جو موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹے کو بھی روندتا ہوا گزر گیا۔حادثے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں راشد منہاس روڈ پر مشتعل افراد کو جمع ہوتے دیکھا گیا جنہوں نے راشد منہاس روڈ صغیر سینٹر کے قریب سے گزرنے والے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈمپر کو موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں والد شاکر زخمی جبکہ بیٹی ماہ نور اور بیٹا احمد جاں بوجھ ہوئے تھے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…