اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کو مبینہ زیادتی کے کیس میں تحقیقات مکمل ہونے تک ٹیم سے عارضی طور پر الگ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، قومی کھلاڑی حال ہی میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پیش آنے والے ایک واقعے کے باعث تنازع کا شکار ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر علی کو تین روز قبل وہاں مبینہ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ گریٹر مانچسٹر پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو پاکستان شاہینز کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے اور وہ برطانیہ کے عدالتی عمل کا مکمل احترام کرتا ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب تک کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، حیدر علی معطل رہیں گے۔