میرپور(این این آئی)میرپور آزاد کشمیر میں زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے علاقے رڑاہ بڑجن سیخاتون کی لاش ملی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنیکا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق فیصل آباد سے تھا، ملزمان نے فون کرکے مقتولہ کو فیصل آباد سے آزاد کشمیربلایا تھا۔پولیس کا کہنا ہیکہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔