جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا۔تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر کی گئی، جو ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں اس کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔ جرگے کے بعد برادری کی موجودگی میں مقتولہ کو ایک کمرے میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ بیڈ شیٹ اور غسل کے لیے استعمال کی گئی دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔اس سنگین جرم میں مجموعی طور پر 14 افراد، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ ان میں سے 8 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جب کہ تینوں مرکزی ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ پر تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس بہیمانہ قتل کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جائے گا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…