منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

انسانی سمگلنگ کا وہ طریقہ جس کے بارے میں ہم صرف بات کرتے ہیں یورپی شہری نے بیگم پر آزما کر دکھادی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مکن ہے آپ کو بھی زندگی میں کبھی کسی ملک کا ویزا حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی ہو گی۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ نے ملک میں داخلے کا یہ طریقہ نہیں اپنایا ہو گا جس کا مظاہرہ اس یورپی باشندے نے کیا۔ فصیلات کے مطابق لتھوانیا کے 30 سالہ شہری ”بوجن کروئٹر“ کو تو برطانیہ میں قیام کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن مالدیو سے تعلق رکھنے والی اس کی بیگم کی درخواست دو مرتبہ مسترد کی گئی۔ ”بوجن“ اپنی گاڑی پر برطانیہ کے بارڈر پر پہنچا تو کسٹمز حکام نے روٹین کی چیکنگ کیلئے اس کی گاڑی روک لی تاہم تلاشی کے دوران عجیب بات یہ ہوئی کہ اس کے بیگ میں چھپی بیگم دریافت ہو گئی۔
”بوجن“ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیگم کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے اپنے ملک گیا تھا کہ اس نے یہ منصوبہ اسے بتایا۔ جج نے اسے 14 مہینے قید کی سزا سنائی جو کہ دو سال تک معطل رہے گی۔ جج کا کہنا تھا کہ عموماً ایسے لوگوں کو فوراً جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سزا دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…