منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب ،گردش کب شروع ہو گی؟

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ اعلان اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کیا ۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایک ڈیزائن منتخب کر لیا گیا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی ماہر نے تیار کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں پر باقاعدہ کام کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کابینہ اس منصوبے کی منظوری دے دیتی ہے تو آنے والے مہینوں میں پاکستان میں نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی اور گردش شروع ہو سکتی ہے، جو ملکی معیشت میں شفافیت، سیکیورٹی اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔فی الحال نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر گردش کرنے والی تصاویر دراصل اسٹیٹ بینک کی جانب سے منعقدہ ایک آرٹ مقابلے کا حصہ تھیں، نہ کہ حتمی ڈیزائن۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…