منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

لاہورمیں چارافراد نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)چوہنگ کے قریب چار افراد نے اٹھارہ سالہ خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،واقعہ میں ملوث دو ملزمان مارے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدودمیں شاہ پورکانجراں کے علاقے میں پیش آیا،پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ شہری کے مطابق وہ اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا،تین افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں انہوں نے اہلیہ سے زیادتی کی،تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا،ملزمان نے اہلیہ پربدترین جنسی تشدد کیا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔

دوسی جانب سی سی ڈی نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو ہلاک کردیا۔سی سی ڈی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رات کو متعلقہ علاقوں میں چھاپے مارے گئے ،ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ اورملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت اویس اور ارشاد کے نام سے ہوئی،ملزمان کے 4 مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…