مستونگ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک جوڑے کو خاتون کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر ‘غیرت’ کے نام پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں ایک مرد اور خاتون کو عیدالاضحیٰ سے قبل ایک قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیے جانے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا تھا، اس واقعے میں ملوث ہونے پر پولیس نے کم از کم 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر محمد علیزئی نے بتایا کہ مقتول جوڑا سات سال قبل شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔
پولیس کے مطابق ‘ یہ جوڑا خاتون کے بھائیوں کی دعوت پر پنجگور سے لکپاس جا رہا تھا ، ملزمان نے جوڑے سے نوشکی کراس پر رکنے کو کہا، اور منگل کی صبح تقریباً 7 بجے دو موٹرسائیکلوں پر آ کر انہیں پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا، اور فرار ہو گئے۔ایس ایچ او علیزئی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔