راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں اٹک جھاری کس کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ریسکیو ٹیموں نے 5 افراد کو بچالیا، 2 خواتین کی لاشیں مل گئی ، خواتین اور ایک بچے کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اٹک جھاری کس کے مقام پر گاڑی پانی کے تیز رفتار ریلے میں بہہ گئی، ریسکیو نے سرچ آپریشن کر کے 5 افراد کو بچالیا جبکہ 2 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ، ایک بچے 2 خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پانچوں افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیون سیٹر گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، متاثرہ خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا اور سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف نے کہا کہ آپریشن کی نگرانی کیلئے میں خود اور پوری انتظامیہ موقع پر موجود ہیں