جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار

datetime 30  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی خبریں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ اس حوالے سے خود رجب بٹ نے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں اس معاملے پر تفصیل سے بات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایمان کے بھائی عون نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں عون کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا کہ، “یہ میرے اور میری بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے۔ جب تک ایمان میری بیوی ہے، اُس کو آپ ٹک ٹاک پر نہ لائیں۔ لیکن آپ کے انداز اور رویے ایسے نہیں کہ وہ میری بیوی بنی رہے۔”رجب بٹ نے اپنی وضاحت میں کہا کہ وہ شروع سے چاہتے تھے کہ یہ معاملہ انٹرنیٹ پر نہ لایا جائے،

لیکن طویل خاموشی کے بعد وضاحت دینا ضروری سمجھا کیونکہ خاموشی کو اکثر غلطی مان لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “میں ایمان سے ناراض نہیں، اگر وہ ناراض ہے تو میں اسے منالوں گا۔ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے، کسی تیسرے فرد کو بولنے کی ضرورت نہیں۔”انہوں نے بتایا کہ ایمان نے خود اپنے ہاتھوں سے ویزہ اپلائی کیا تھا، مگر بدقسمتی سے ویزہ مسترد ہو گیا اور مالی نقصان بھی ہوا۔ تاہم رجب بٹ نے اسے اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا، “وہ ناراض ہے تو بھی میں سنبھال لوں گا، مسئلہ ہمارا ہے اور ہم خود اسے حل کریں گے۔”رجب بٹ نے مزید شکوہ کیا کہ ایمان کی بیماری کے دوران جب اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا، تو عون نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی، جس پر وہ پہلے بھی ناخوش تھے اور تنبیہ کی تھی کہ ذاتی لمحات کو عوامی نہ بنایا جائے کیونکہ لوگ مذاق اُڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا، “جب ایمان میرے ولاگ میں نظر نہیں آتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسے کانٹینٹ بنائیں۔ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے، مگر پھر بھی آپ نے اس کی پری برتھ ڈے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کی وجہ سے ہمیں عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…