بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

datetime 29  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا،

تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد ہوگئی۔سیہون شریف میں کچے کے علاقے میں 10 روز سے سیلابی صورتحال پیدا، تین یونین کونسلز کے متعدد دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا، بھکر میں دریائے سندھ میں طغیانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا، میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔سانحہ بابو سر میں لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر بھی شامل ہے، سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…