جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعوی

datetime 28  جولائی  2025 |

کراچی (این این آئی)تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعوی کردیا۔ اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعوی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے کہا کہ 3سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو اپنے مخالفین کیخلاف آواز اٹھانے پر خوب سراہا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…