ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بالی وڈ کے مشہور اداکار جوتے کے بغیر کیوں چلتے ہیں؟ دلخراش وجہ سامنے آگئی

datetime 28  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری سے جُڑی کئی حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔ کبھی کسی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے پھولوں سے بھرے ٹرک کا تحفہ دیا جاتا ہے تو کبھی کسی فلم کی کامیابی پر منفرد انداز میں جشن منایا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں ساؤتھ کے معروف اداکار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے انٹونی، جو جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہیں، گزشتہ برس ایک ذاتی سانحے سے گزرے جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ ان کی بیٹی میرا، جو کہ ان کی دو بیٹیوں میں بڑی تھی، نے 19 ستمبر 2023 کو اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔ ملازمہ نے اس دل خراش منظر کو سب سے پہلے دیکھا، اور یہ واقعہ پورے خاندان کو گہرے دکھ میں مبتلا کر گیا۔فلم ساز وجے ملٹن نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد وجے انٹونی نے ایک انتہائی جذباتی قدم اٹھاتے ہوئے ہمیشہ کے لیے جوتے پہننا چھوڑ دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وجے نے اپنی بیٹی کے دکھ کو کم کرنے کے لیے خود کو کام میں مصروف رکھا، مگر وہ اب تک اس غم سے باہر نہیں نکل پائے۔

فلم ڈائریکٹر کے مطابق وہ گزشتہ دو دہائیوں سے وجے انٹونی کو جانتے ہیں، لیکن پچھلے دو برسوں میں وہ ان کے ساتھ زیادہ قریبی تعلق میں آئے اور انہوں نے وجے کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور خود دیکھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اداکار پچاکاران 2 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی بھی ہوئے تھے، اور اسی دوران ان کی بیٹی کی موت کی خبر انہیں ملی۔ تب سے وہ مسلسل مصروف رہ کر غم کو بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن زخم ابھی بھی بھر نہیں پائے۔یہ واقعہ نہ صرف ایک باپ کے کرب کی عکاسی کرتا ہے بلکہ فلمی دنیا کی چکا چوند کے پیچھے چھپے دکھ اور تکلیف کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…