اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ممبئی: بالی وُڈ فلم ‘سو لانگ ویلی’ کے پروڈیوسر کرن سنگھ پر معروف ماڈل اور اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جمعہ کی شب فلم کے پریمیئر کے دوران ایک غیر متوقع منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب روچی گُجر نے عوامی تقریب میں اسٹیج پر چڑھ کر کرن سنگھ کو چپل دے ماری۔ یہ ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعے سے ایک دن قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مختلف دفعات کے تحت دھوکہ دہی اور مالی فریب کے الزامات شامل ہیں۔ماڈل کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق، پروڈیوسر کرن سنگھ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ ایک مخصوص فلمی منصوبے میں سرمایہ لگاتی ہیں، تو انہیں نہ صرف اس پروجیکٹ میں کردار ملے گا بلکہ منافع میں حصہ اور اسکرین پر کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔ تاہم، شکایت کے مطابق یہ تمام وعدے بعد میں پورے نہیں کیے گئے۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات کی چھان بین شروع کر دی ہے اور ضروری شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…