اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شہرت یافتہ شوبز دوستوں سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ ایک اہم مشورے کی بنیاد پر کیا تھا۔عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں یہ نصیحت کی تھی کہ اگر وہ فنی صلاحیتوں میں نکھار چاہتے ہیں تو اپنی توجہ شہرت سے زیادہ کام پر مرکوز کریں اور سوشل میڈیا پر دوسروں کے ساتھ غیر ضروری نمائش سے اجتناب برتیں۔یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی گہری دوستی خبروں کی زینت بنی رہتی تھی۔

دونوں کو اکثر ساتھ گھومتے پھرتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاتا، جس پر مداحوں کی طرف سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا جاتا تھا۔جون 2021 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہانیہ، عاشر اور ان کے بھائی نائل کو ایک کمرے میں میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بے تکلف انداز میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد عاشر اور ہانیہ کی دوستی منظرِ عام سے غائب ہو گئی۔اب عاشر وجاہت نے وضاحت دی ہے کہ وہ اب بھی ان دوستوں سے میل جول رکھتے ہیں، تاہم اپنی ملاقاتوں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پہچان ان کے کام کے ذریعے ہو، نہ کہ ان کی دوستیاں یا مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر کے باعث۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…