اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چنکی پانڈے کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’سیارہ‘ کی تاریخی کامیابی کی وجہ کیا بنی؟

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)رومان، گٹار، اور زندگی و موت کی کشمکش سے لبریز فلم سیارہ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر ہلچل مچا دی ہے۔ہدایتکار موہت سوری کی اس فلم میں آہان پانڈے اور انیت پڈا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں نے اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی کیا ہے۔فلم سیارہ نے ریلیز ہوتے ہی پہلے ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر سے 13.80ملین ڈالرز بٹور لیے، جن میں 2 ملین ڈالرز صرف بیرون ملک سے حاصل ہوئے۔یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر اسکرپٹ جاندار ہو، کردار پرتاثیر ہو اور ہدایتکاری لاجواب ہو تو بالکل نئے چہروں کے ساتھ بھی فلم باکس آفس پر ہٹ ہوسکتی ہے۔اس فلم سے متعلق ایک حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اس نے بالی ووڈ کے فلموں کے روایتی پروموشن کے طریقے کو بھی بالکل نظر انداز کیا تھا۔

یعنی نہ پریس کانفرنسوں کی لمبی قطار تھی، وی وی آئی پی نہ ریڈ کارپٹ اور نہ ہی انٹرویوز کا سیلاب۔تاہم فلم کو اگر سپورٹ ملی تو اننیا پانڈے کا آبدیدہ انداز میں فلم کی حمایت کرنا، عالیہ بھٹ کا پوسٹ شیئر کرنا، اور کرن جوہر کا دل کو چھو لینے والا تبصرہ۔اوپر سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ایک شخص آئی وی ڈرپ کے ساتھ سیارہ دیکھنے کی ضد کر رہا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ یہ سب قدرتی طور پر ہوا لیکن واقفان حال بتاتے ہیں کہ دراصل یہ جینیئس مارکٹنگ تھی یعنی ایسا نظر آئے کہ پروموشن نہیں ہو رہی ہے لیکن پروموشن ہو رہی تھی۔فلم کی کامیابی کا کریڈٹ اس کی کہانی کو بھی جاتا ہے جس میں کرش (آہان پانڈے)ایک بگڑا ہوا لیکن باصلاحیت میوزیشن ہے اور وانی (انیت پڈا)ایک خاموش، خواب دیکھنے والی صحافی بننے کی خواہشمند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…