منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا عالمی ریکارڈ،اٹلی میں عالمی نمائش کے موقع پر 400فٹ لمبی ڈبل روٹی بنالی گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اٹلی میں جاری میلان ایکسپو نامی عالمی نمائش کے موقع پر اطالوی اور فرانسیسی بیکرز نے ایک سو بائیس میٹر یا چار سو فٹ لمبی باگَیٹ تیار کر کے اس طرح کی طویل ترین ڈبل روٹی بنانے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔میلان سے پیر انیس اکتوبر کے روز موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق یہ ریکارڈ اطالوی شہر میلان میں جاری ایکسپو 2015ءکے دوران اتوار اٹھارہ اکتوبر کی رات کو قائم کیا گیا، جس کی گینَیس بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ماہرین نے باقاعدہ تصدیق بھی کر دی۔اس باگَیٹ ڈبل روٹی کو، جو فرانسیسی بریڈ کی ایک خاص قسم ہے اور دیکھنے میں لکڑی کے ایک لٹھ کی طرح گول اور لمبی ہوتی ہے، 60 اطالوی اور فرانسیسی نانبائیوں نے اتوار کے روز سات گھنٹے کی محنت سے تیار کیا۔ یہ فرنچ بریڈ عام طور پر باہر سے کافی سخت اور اندر سے نرم ہوتی ہے اور اس پکانے کے لیے ان درجنوں اطالوی اور فرانسیسی بیکرز نے خاص طور پر تیار کردہ ایک موبائل اوون یا تنور استعمال کیا۔اتنی لمبی ڈبل روٹی کی تیاری کا کام ان پانچ درجن بیکرز نے 20 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکمل کیا، اور اس دوران انہیں درپیش سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ یہ بریڈ درمیان میں کسی بھی جگہ سے ٹوٹنے نہ پائے۔یہ نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد اس منصوبے پر کام کرنے والے ایک معروف فرانسیسی بیکر، ڈومینیک اینراکٹ نے، جن کا تعلق پیرس کی ایک مشہور زمانہ بیکری سے ہے، کہاکہ یہ چیلنج پورا کرنا بہت ہی مشکل تھا، خاص طور پر اس لیے کہ ہم یہ ڈبل روٹی کسی بیکری کے باورچی خانے کی بجائے کھلے آسمان کے نیچے بنا رہے تھے اور کافی سردی میں اس باگَیٹ کے لیے آٹے اور میدے کے گوندھے ہوئے آمیزے کی درست تیاری ایک صبر آزما کام تھا۔یہ نیا ریکارڈ بیکری مصنوعات اور مٹھائیاں تیار کرنے والی اطالوی کمپنیوں ’نیوٹَیلا‘ اور ’فیریرو‘ کے تعاون سے قائم کیا گیا۔ اس سے پہلے دنیا کی طویل ترین باگَیٹ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ 111 میٹر یا 364 فٹ تھا، جو سپرمارکیٹوں کے ایک فرانسیسی سلسلے کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔ میلان میں چھ ماہ تک جاری رہنے والی عالمی نمائش ایکسپو 2015ءکے دوران اب تک قائم کیا جانے والا یہ چوتھا عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ نمائش اکتیس اکتوبر کو ختم ہو گی۔ اس سے قبل اسی نمائش میں دنیا کا سب سے لمبا پیزا بھی تیار کیا گیا تھا، جس کی لمبائی 1.5954 کلومیٹر یا تقریباً ایک میل بنتی تھی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…