کراچی(این این آئی)31جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اقاقت کار جاری کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔پرائمری اسکول کی ٹائمنگ (سنگل)پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی۔پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ کے اوقات پیر سے ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔
سنگل شفٹ اسکول (سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری لیول)سیکنڈی اور ہائیر سیکنڈی اسکول یکم اگست سے ان اوقات کار کی پابندی کریں گے۔اوقات کار کے مطابق پیر تا جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:00 سے دوپہر 1:30 بجے تک)،جمعہ(صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک)،سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 10:30 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔کالجز اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے)،جمعہ(صبح 8:30 سے 11:30 )جبکہ شام کی شفٹ پیر تا جمعرات اور ہفتہ (3:00بجے سے شام 7:00 بجے) اورجمعہ(2:30بجے سے شام 5:00 بجے تک) ہوگی