جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں مفت وائی فائی کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا، کون سے نئے علاقے شامل؟

datetime 24  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت مزید اضلاع اور علاقوں کو اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر “سی ایم فری وائی فائی” منصوبے کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں اس سروس کے مقامات کی تعداد 230 سے بڑھا کر اب 430 کر دی گئی ہے، جہاں شہری انٹرنیٹ کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اسی تسلسل میں مفت انٹرنیٹ سروس کو پہلے کے 11 اضلاع سے بڑھا کر اب 22 اضلاع میں فعال کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے ان 22 اضلاع میں مجموعی طور پر 710 مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ان اضلاع میں لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری شامل ہیں، جہاں کے اہم عوامی مقامات پر وائی فائی دستیاب ہے۔ترجمان کے مطابق یہ سروس اب جدید وائی فائی 6 ٹیکنالوجی پر منتقل کی جا چکی ہے، جس سے صارفین کو تیز تر انٹرنیٹ سپیڈ میسر آئے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ سہولت مستقبل میں پورے پنجاب تک توسیع دی جائے۔اب تک 37.22 ملین سے زائد افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جنہوں نے تقریباً 905 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

شہری اس سروس کو اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور دیگر روزمرہ ضروریات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وائی فائی سروس بنیادی طور پر ہنگامی صورتِ حال اور ضروری استعمال کے لیے مختص ہے، اسے ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی صوبے کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور مفت وائی فائی اس وژن کا اہم حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…