منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کیساتھ کام کرنے سے انکار

datetime 24  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم میں بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، مگر والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میں نے یہ موقع چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی، والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں جبکہ سنیما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پورے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، اس کے بعد جنت مرزا نے اپنی توجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر مرکوز کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…