اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گزشتہ پچیس برسوں سے بھارت کے معروف گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” سے وابستہ ہیں اور ایک مرتبہ پھر اس شو کی میزبانی کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔بھارتی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے “کون بنے گا کروڑ پتی” کے 17ویں سیزن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیزن 11 اگست سے نشر کیا جائے گا، اور حسبِ روایت، امیتابھ بچن ناظرین کو اپنی جاندار میزبانی سے محظوظ کریں گے۔
اس گیم شو کے ساتھ امیتابھ بچن کی وابستگی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، لیکن اس بار ان کے معاوضے کو لے کر بھی بھارتی میڈیا میں خاصی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو سیزن 17 کے ہر ایک ایپی سوڈ کے بدلے 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سیزن 16 میں بھی وہ فی قسط اتنا ہی معاوضہ حاصل کر چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے معاوضے میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔یہ گیم شو نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ملک بھی مقبول ہے، اور اس کی بڑی وجہ
امیتابھ بچن کی کرشماتی شخصیت اور منفرد میزبانی سمجھی جاتی ہے۔