اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوامی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کی آواز بننے کے لیے وہ ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم قائم کر رہے ہیں، جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ عوام کے دیرینہ مطالبات آج بھی وہی ہیں، جیسا کہ روٹی، کپڑا اور مکان، لیکن اب ان میں بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی ضروریات بھی شامل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت کا نعرہ “جئے عوام” ہوگا، جو عوامی مفادات کی ترجمانی کرے گا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری گروپ نے “جئے بھٹو” کے انقلابی نعرے کو کرپشن سے جوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہے۔ذوالفقار جونیئر نے زور دیا کہ پنجاب کے کسان ملکی معیشت کی بنیاد ہیں اور جو جماعتیں کبھی ان کے حق میں آواز بلند کرتی تھیں، آج کہیں نظر نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کے کسان بھی متحد ہوکر پنجاب کے کسانوں کی طرح آواز اٹھائیں تو وہ ان کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…