پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ھنگو میں 5000سے زائد سیکورٹی جوان تعینات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

ھنگو(نیوزڈیسک) ھنگو میں محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے لیے 5000سے زائد سیکورٹی جوان تعینات کر دیئے،یوم عاشور کے جلوسوں میں جامع تلاشی کے بعدعزادار داخل ہو سکیں گے۔لاوڈ سپیکرز کا استعمال صرف آذان تک محدود کر دیا۔امن جرگہ ممبران اور علماءسات تا دس محرم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مذہبی ہم آہنگی کے لیے ھنگو کے مشران کا رویہ مثبت اور تعمیری ہے،صحافی برادری سنسنی پھیلانے سے گریز کرے اورمحرم الحرام کے دوران امن و امان میں اپنا کردار ادا کرے۔شہر میں معمولات زندگی کا بھر پور جاری رہنا مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاﺅٹس کرنل منیر احمد نے ھنگو پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں سے سیکورٹی پالان کے بارے میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقعہ پر کرنل عمر مقبول بھی موجود تھے۔کرنل منیر احمد نے کہا کہ ھنگو میں محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے اور شر پسندی کو کچلنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے حساس مقامات،مساجد ،امام بارگاہوں اور پہاڑوں پر مجموعی طور پر پانچ ہزار سیکورٹی جوان تعینات کیے گئے ہیں جن میں پاک فوج،فرنٹئیر کور،ایف سی اور پولیس جوان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ اذان کے سوا الاوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔شہر میں سات محرم سے موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔کرنل منیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ماتمی جلوسوں میں باہر سے کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ ھنگو شہر بھی سیل رہے گا اور افغان مہاجرین بھی اپنے کیمپوں تک محدود رہیں گئے۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ سنسنی پھیلانے سے گریز کریں اور ھنگو میں امن رواداری،مذہبی برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اپنے قلم اور کیمرے کو استعمال میں لائیں۔کرنل منیر احمد نے کہا کہ ھنگو میں ہر طبقے اور سوچ کے علمائی اکرام،قومی مشران اور عمائیدین انتظامیہ اور سیکورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ تعمیری سوچ کے تحت مذہبی ہم اہنگی کے لیے مصروف عمل ہیں۔یہ مشران سات تا دس محرم ڈسٹرکٹ کرایسز منیجمنٹ سیل میں ہمارے شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ھنگو میں معمولات زندگی کا تمام تر رعنائیوں کے ساتھ بحال رہنا ایک مثبت قدم ہے جس کے پیچھے ہم سب کی شب و روز کی محنت پنہاں ہے اور ہم ہر حال میں ھنگو کو روشن،پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…