جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

datetime 8  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے ریاست مخالف مواد کی اشاعت کے معاملے پر 27 مشہور یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد سنایا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے افسران اور متعلقہ حکام نے عدالت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

عدالت نے یوٹیوب کے انچارج افسر کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ان 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کریں، جن کے ذریعے ریاست مخالف مواد پھیلانے کے شواہد ایف آئی اے نے فراہم کیے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 2 جون کو اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور پیش کیے گئے ثبوتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان چینلز پر موجود مواد ریاستی مفادات کے خلاف ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ یوٹیوب پلیٹ فارم سے ان چینلز کو ہٹایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…