اسلام آباد(نیوز ڈیسک )…ہیلووین کا تہوار ہو تو منچلے نوجوان کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں کہیں کوئی ڈراﺅنی اشکال والے ماسک پہنتا ہے تو کوئی زومبیز اور ومپائرزکا کاسٹیوم زیب تن کرتا ہے۔امریکہ کے ایک گھر پر لگائی گئی رنگ برنگی لائٹس کیساتھ کہیں ڈراﺅنی اشکال والے کدو نمایاں ہورہے ہیں تو کہیں خوفناک چہرے اور اچانک منظر بدلتے ہی گارڈن میں کھوپڑیاں اور ڈھانچے ناچتے نظر آتے ہیں۔خیر اب اسے ہیلووین کہیے یا لوگوں کو ڈرانے کا حربہ لیکن ان منچلوں کو کون سمجھا سکتا ہے۔