جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

’’ثنا ءیوسف کا “قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا اور گاڑی کا۔ ۔ ۔‘‘ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کم عمر ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قاتل کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص خود بھی ٹک ٹاک پر فعال تھا۔ اس معاملے سے متعلق معروف صحافی رضوان غلزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مزید تفصیلات شیئر کی ہیں۔

رضوان غلزئی کے مطابق، ملزم عمر حیات عرف کاکا فیصل آباد سے ایک قیمتی گاڑی (فارچونر) کرائے پر لے کر اسلام آباد پہنچا اور اس دوران خود کو ایک زمین دار کا بیٹا ظاہر کیا۔ گاڑی کا کرایہ بھی اس نے ادا نہیں کیا۔ وہ ثناء یوسف کی سالگرہ کے موقع پر کیک اور تحفے لے کر سیکٹر G-13 آیا لیکن ثناء نے ملاقات سے صاف انکار کر دیا۔ اسی انکار پر دل برداشتہ ہو کر ملزم نے قتل جیسا سنگین قدم اٹھایا، جس کا بعد میں اس نے خود بھی اعتراف کیا۔

یاد رہے کہ ثناء یوسف کا تعلق چترال سے تھا اور ان کی تدفین بھی وہیں کی گئی۔ مقتولہ کے والد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں اور ان کی بیٹی کو انصاف دلایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پرامن لوگ ہیں اور ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…