جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

datetime 3  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں اسے واردات کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور گرے جینز پہن رکھی ہے، اور اندازے کے مطابق اس کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان ہے۔

یہ فوٹیج واردات کے بعد کی ہے، جس میں ملزم تیزی سے بھاگتے ہوئے کیمرے کی زد میں آتا ہے۔یاد رہے کہ ثنا یوسف کو گزشتہ رات ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت “کاکا” کے نام سے کی گئی ہے، جس کا اصل نام عمر حیات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران خود کو مقتولہ کا قریبی جاننے والا بتایا ہے، اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ خود بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر فعال تھا۔

واردات کے بعد عمر حیات المعروف کاکا فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ممکن ہوئی۔ مقتولہ کے اہل خانہ سے شناخت کے بعد قانونی کارروائی کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…