پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟

datetime 3  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں پیش آنے والے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے واقعے میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شخص کا مقتولہ ثنا یوسف سے رابطہ تھا اور بظاہر قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔یاد رہے کہ ثنا یوسف کو گزشتہ روز ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیر کی شام تقریباً پانچ بجے ایک اجنبی شخص ان کے گھر میں داخل ہوا اور پستول سے دو گولیاں ثنا کے سینے پر ماریں، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ شدید زخمی حالت میں ثنا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔مقتولہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ قاتل کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہیں۔ اب جبکہ ملزم گرفتار ہو چکا ہے، پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔مرحومہ ثنا یوسف کی میت کو ان کے آبائی علاقے اپر چترال روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ ثنا سوشل میڈیا پر ایک متحرک اور معروف شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…